خاتون نے پالتو بلے سے محبت کی مثال قائم کردی

Apr 27, 2023 | 13:33 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : جہلم میں خاتون نے پالتو بلے سے محبت کی انتہا کردی ، قاتلوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم  میں نامعلوم چوروں نے گھر  میں ڈکیتی کی جس میں چور گھر زیورات نقدی اور پالتو بلا بھی ساتھ لے گئے۔ جس کے بعد ویران مقام سے بلا مردہ حالت میں ملا جس کے بعد ورثاء کی جانب سے بلے کاپوسٹمارٹم بھی کروایا گیا۔

پوسٹمارٹم رپورٹ لاہور لیبارٹری سے آنے کے بعد ہی بلے کی ہلاکت کی وجہ معلوم ہوئی،بلے کی ہلاکت کے بعد خاتون غم سے نڈھال ہے۔ خاتون زرقاء بی بی کا کہنا ہے کہ میں نے پرشین نسل کے بلے  کو اپنے بچوں کی طرح پالا تھا۔روزانہ بچوں کی طرح نہلانا ،کپڑے تبدیل کروانا ،کھانا کھلانا صحت کا خیال رکھتی تھی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-27/news-1682584357-7823.mp4

خاتون زرقاء بی بی کامزید کہنا ہے کہ پالتو بلے کی لی گئی چیزیں دیکھ دیکھ کر آنسو نہیں رکتے ۔میری پالتو بلے کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-27/news-1682584357-8511.mp4

مزیدخبریں