وفاقی وزراء میں تلخ کلامی، ن لیگ کا اظہار افسوس

Apr 27, 2023 | 13:19 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کے دو مرکزی رہنماؤں اور وفاقی وزراء میں جھگڑے کا معاملہ اعلیٰ قیادت تک جاپہنچا، جس پر مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے افسوس کااظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیرپارلیمانی امورمرتضی جاوید عباسی اور جاوید لطیف کے درمیان ایوان میں شدید تلخ کلامی ہوئی جس پر مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے افسوس کااظہار کیا اوردونوں رہنماؤں کو تحمل اور برداشت کیساتھ آگے بڑھنے کی ہدایات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی اور جاوید لطیف جھگڑے کے بعد خاموش  ہیں اور کوئی بات کرنے یا موقف دینے سےبھی گریزاں ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قومی اسمبلی کے ارکان اور سینیئر رہنماؤں میں گزشتہ روز دوران اجلاس تلخ کلامی ہوئی  تھی اور جاوید لطیف  نے مرتضی جاوید عباسی کو نازیبا الفاظ بھی کہے کہے تھے۔

مزیدخبریں