ایک نیوز: پاکپتن میں لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ 25روز بعد حل ہو گیا،پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کا باپ اور چچا ہی قاتل نکلے۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن پولیس نے نہر سے نامعلوم خاتون کی لاش ملنے کا معمہ حل کردیا ہے۔ لڑکی کے والد اور چچا نے ساتھیوں سے مل کر پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو قتل کیا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن کپٹن ( ریٹائرڈ) طارق ولایت کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لڑکی کو بذریعہ پنچایت ملنے کے بہانے گھر بلوایا اور نشہ آور مشروب پلا کر قتل کیا۔
ملزمان نے جرم چھپانے کی خاطر لڑکی کی لاش کو نہر میں پھینک دیا۔ مقتولہ کے شوہر نے بیوی نہ ملنے پر تھانہ کلیانہ میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا جس میں لڑکی کے والد اور چچا کو تفتیش میں لایا گیا تو ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔