ایک نیوز: قصور میں پولیس مقابلہ دیکھنےمیں آیا جس میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قصور،تھانہ کھڈیاں کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔ ڈاکو کی شناخت عامر عرف شاہد سکنہ فرید نگر پاکپتن کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ڈاکو پولیس کو 10 سے زائد رابری کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ کھڈیاں پولیس نے کریمنلز کی موجودگی کی اطلاع پر رحمان سٹی کالونی میں ریڈ کیا تھا۔ جس کے بعد ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کردی تھی۔ ڈاکو عامر عرف شاہد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جس کے قبضہ سے پسٹل برآمد ہوا ہے۔فرار ہونے والے تین ملزمان کو بھی ٹریس کر لیا گیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔