استحقاق کمیٹی نہ ججز کو بلوا سکتی ہے نہ ان کے معاملات کو زیر بحث لاسکتی ہے: پرویز الہی

Apr 27, 2023 | 12:37 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی تاریخ ہے کہ انہوں نے کوئی عقل کا کام نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز الہی کا کہنا ہے کہ بعض لوگ اپنی خواہش پورا نہ ہونے پر غصہ دوسروں پر نکالتے ہیں۔نگران حکومت نے ہمارے خلاف کیسز بنائے ہیں، ہم نے اپنے دور میں کسی کے خلاف کیس نہیں بنائے۔

پرویز الہی نے کہا کہ یہ حکومت دو سال کیلئے آئی اور ہر کسی کے خلاف کیس بنا رہی ہے۔عوام میں جتنی پذیرائی عمران خان اور پی ٹی آئی کی ہے کسی اور کی نہیں۔مونس الٰہی کی عقلمندی کام آئی اور ہم نے صحیح فیصلہ کیا ہے جب ہر کوئی اپنی خواہش لے کر چلتا ہے تو ملک کا خیال رکھنا چاہیے۔

پرویز الہی نے کہا کہ ہمارا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ درست تھا، استحقاق کمیٹی نہ ججز کو بلوا سکتی ہے نہ ان کے معاملات کو زیر بحث لاسکتی ہے۔

مزیدخبریں