ایک نیوز: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی جانب سے منکی پاکس سے بچاو کی ایڈوائزی جاری کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام اباد میں منکی پاکس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ڈی ایچ او افس کی جانب سے عوام کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔ایڈوائزی میں کہا گیا ہےکہ منکی پاکس ہونے کی صورت میں جسم پر ریش اور بخار کی علامات ظاہر ہونے لگتی ہے ۔یہ وائرس جانور سے انسانوں میں اور انسانوں سے مزید پھیلتا ہے ۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ منکی پاکس زونوٹک وائرس ہے جو پہلے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے،متاثرہ شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہو سکتا ہے۔گلے ملنے ہاتھ ملانے سے وائرس دوسرے شخص میں منتقل ہو سکتا ہے، منکی پاکس کا شکار مریض کچھ ہفتوں میں ریکور ہو جائے گا۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وائرس کا شکار افراد پیناڈول، پیراسیٹامول، اور بروفین کا استعمال کریں اور مریض احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ہاتھ بار بار دھوئیں، سینیٹایزر کا استعمال یقینی بنائیں۔