ایک نیوز: میانوالی میں ایم ایم روڈ پر بس الٹ گئی جس میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقہ ہرنولی موڑ کے قریب ایم ایم روڈ پر نجی کمپنی کی بس الٹ گئی ہے جس کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ملتان سے میانوالی آنے والی بس ٹرالر کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی۔
جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں حادثہ کے بعد بس کا ڈرائیور بس کے اندر بری طرح پھنس گیا جسے ریسکیو 1122 نے بس کاٹ کر نکالا۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔