کراچی:سی ویو پر 2 بچیاں مبینہ طور پر اغوا

کراچی:سی ویو پر 2 بچیاں مبینہ طور پر اغوا

ایک نیوز: سی ویو دو دریا کے قریب سے دو بچیاں مبینہ طور پر اغواء ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سی ویو کے قریب 2 دن قبل 2 بچیاں اغوا ہو گئیں تھی جس کا دو دن کی تاخیر کے بعد درخشاں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمہ میں اغواء کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ کراچی پولیس نے مقدمہ بچیوں کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق دو اور تین سالہ بچی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تفریح کے لیئے ساحل پر آئے تھے کہ دو اور تین سالہ بچی تفریح کے دوران لاپتہ ہوگئیں۔  پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کا تعلق گلشن اقبال قائد اعظم کالوننی سے ہے۔لاپتہ بچیوں کی تلاش جاری ہے۔