ایک نیوز: اربوں روپے رشوت کیس میں پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کڑپشن کورٹ کے جج علی رضا نے پرویز الٰہی کیخلاف اربوں روپے کے رشوت کے کیس کی سماعت کی۔ اینٹی کرپشن عدالت پرویز الٰہی کی ساڑھے بارہ کروڑ روپے رشوت کیس میں درخواست ضمانت عدالت نے ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا لاہور ہائیکورٹ نے بھی پرویز الٰہی کے خلاف درج مقدمہ خارج کر دیا تھا۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مخالفین پر مقدمات کی لوٹ سیل لگئی ہوئی ہے۔ ایک مقدمہ میں ضمانت کرواتے ہیں دوسرا درج کر دیا جاتا ہے۔جن میں مجسٹریٹ گواہی دے کہ اس نے گفتگو سنی اور رقم لین دین دیکھا۔ اب تک کوئی ایسا کیس نہیں جس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہو۔میرے ماضی کو دیکھتے ہوئے دلائل پر فیصلہ کیا جائے۔
ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ ملزم کو تحقیقات میں شامل ہونا ضروری ہوتا ہے ابھی تک یہ تحقیقات میں پیش نہیں ہوئے۔اس کیس کے حوالے سے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ سرکاری وکیل میاں وہسم سرور نے دلائل کیلئے مہلت مانگ لی ہے۔ جس کے بعد عدالت نے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کر دی ہے۔
عدالت نے پراسیکیوشں سے کل حتمی دلائل طلب کر لیے ہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ کل عدالت درخواست ضمانت پر فیصلہ سنائے گی۔