غیر شرعی نکاح کیس: عون چوہدری کا بیان قلمبند کرانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ مؤخر

Apr 27, 2023 | 11:53 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسلام آباد عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں محفوظ فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج نصرمِن اللّٰہ کے رخصت پر ہونے کے باعث آج محفوظ فیصلہ نہیں سنایا جاسکاہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیر شرعی نکاح کے کیس میں درخواست گزار کی عون چوہدری کا بیان قلمبند کروانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔

عون چوہدری کو عدالت میں بیان قلمبند کروانے کی اجازت دینے پر فیصلہ 4 مئی کو سنایا جائے گا۔عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ سول سینئر جج نصرمِن اللّٰہ بلوچ 2 مئی تک رخصت پر ہیں۔

مزیدخبریں