ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو اپنی خواہشات کو آئین قرار دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرلکھا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے بیانات سے لگتا ہے کہ انہوں نے آئین کبھی نہیں پڑھا اور اپنی خواہشات کو آئین قرار دے چکے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت سپریم کورٹ ہی آئین کا تحفظ کر رہی ہے ورنہ ان دونوں اور فضل الرحمان نے آئین کو دفنانے میں گورکن کا کردار ادا کیا ہے۔
بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے بیانات سے لگتا ہے انھوں نے آئین کبھی نہیں پڑھا اور اپنی خواہشات کو آئین قرار دے چکے ہیں، اس وقت سپریمُ کورٹ ہی آئین کا تحفظ کر رہی ہے ورنہ ان دونوں اور فضل الرحمن نے پاکستان کے آئین کو دفنانے میں گورکن کا کردار ادا کیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 26, 2023
انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ جو لوگ بھی آئین کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھ کر آئین کے اصولوں کو پامال کر رہے ہیں تاریخ انہیں معاف کرے گی اور نہ قانون۔پاکستان کی 75 فیصد آبادی اس وقت غیر آئینی حکومتوں کے زیر تسلط ہے۔ پنجاب اور کے پی میں انتخابات ہوں گے یا وزیراعظم اور ان کی کابینہ پر آرٹیکل 6 لگنا ہے۔
جو لوگ بھی آئین کو کاغذ کا ٹکرا سمجھ کر آئین کےاصولوں کو پامال کر رہے ہیں تاریخ انھیں معاف کرے گی نہ قانون، پاکستان کی پچھتر فیصد آبادی اس وقت غیر آئینی حکومتوں کے زیر تسلط ہے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات ہوں گے یا وزیر اعظم اور ان کی کابینہ پر آرٹیکل چھ لگنا ہے اس کے… https://t.co/n0ChAtOeSM
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 26, 2023