ایک نیوز: کراچی پولیس نے فیصل آباد سے کراچی آکر وارداتیں کرنیوالا فرار ملزم کوگرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں عزیزآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دورانِ ڈکیتی قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم ایک دکاندار کو دورانِ ڈکیتی قتل کرنے میں ملوث ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم آکاش فرار تھا اور اس نے فیصل آباد سے واپس آکر دوبارہ وارداتیں شروع کردی تھیں۔ملزم رمضان المبارک کے مہینے میں وارداتیں کرتا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ساتھیوں کے ہمراہ 70 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جس میں اُس نے 100 سے زائد موبائل فونز اور لاکھوں روپے چھینے کی وارداتیں کی ہیں۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں میں یونس، ارسلان عامر، کاشان اور سلطان شامل ہیں اور ملزم 2022 سے وارداتیں کررہا ہے۔ ملزم سے 1 ٹی ٹی پسٹل 30 بور، لوڈ میگزین، موبائل فون اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کا ایک ساتھی سلطان ولد عبدالغنی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاجس کی گرفتاری کے لئے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔