ایک نیوز: پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی پراسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے جانے والے 75 روپے کے یادگاری نوٹ سے متعلق ابہام پایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کچھ افراد 75 روپے کے نوٹ کو استعمال کررہے ہیں لیکن بعض افراد اسے قبول کرنے سے انکارکر رہے ہیں۔ شہری یہ نوٹ استعمال کرنے سے کیوں ہچکچا رہے ہیں؟
غلط معلومات، آگاہی کا فقدان عوام نے افواہوں پر کان دھرے اور 75 روپے کے نوٹ کے لین دین سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے دکاندار بھی پریشان ہوگئے ہیں اور وہ کہتے ہیں گاہک یہ نوٹ لیتے ہی نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ سال 75 روپے کا یادگاری نوٹ عوامی لین دین کے لئے جاری کیا تھا لیکن شعور اور آگہی نہ ہونے سے بیشتر شہریوں نے اسے یادگار ہی بنادیا۔