بھارتی کمپنی کا ایک اور کھانسی کا شربت جان لیوا ، الرٹ جاری

Apr 27, 2023 | 10:02 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں تیار کردہ کھانسی کے شربت میں پائے جانے والے زہریلے کیمیکل موت کا باعث بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے بھارت میں تیارکردہ کھانسی کے شربت کے جن نمونوں کاتجزیہ کیا گیا ان میں خطرناک حد تک ڈائتھیلین گلائیکول اورایتھیلین گلائیکول نامی مرکب پائے گئے۔ مضرِ صحت کھانسی کے شربت کی کھیپ مارشل آئی لینڈز اورمائکرونیزیا میں ملی ہے۔

کھانسی کا شربت بھارتی ریاست پنجاب میں واقع ’کیو پی فارماکیم لمیٹڈ‘ نامی کمپنی تیارکرتی ہے اور  اس میں پائے جانے والے دونوں زہریلے کیمیکل انسانوں کیلئے موت کا باعث بن سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا کھانسی کے اس شربت کی وجہ سے کوئی ہلاکت ہوئی ہے یا نہیں لیکن چند ماہ قبل بھی ڈبلیو ایچ او نے گیمبیا اور ازبکستان میں بچوں کی ہلاکت او ر بھارت میں تیارکردہ کھانسی کی ادویات سے متعلق بتایا تھا۔

منیجنگ ڈائریکٹرکیو پی فارماکیم لمیٹڈ سدھیر پاٹھک نے برطانوی نشریاتی ادارے سےبات کرتے ہوئے کہاکہ کمپنی نے تمام ریگولیٹری مراحل سے گزر کر کھانسی کے اس شربت کی 18 ہزار 346 بوتلوں کی کھیپ کمبوڈیا برآمد کی تھی۔

مزیدخبریں