ون ڈے سیریز: پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹاکرا آج ہوگا

ون ڈے سیریز: پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹاکرا آج ہوگا
کیپشن: ODI series: Pak New Zealand first match will be today(file photo)

ایک نیوز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز آج سے ہوگا، ون ڈے اسکواڈ کے لیے پاکستان ٹیم میں 6 اسپشلسٹ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو سے برابر  ہونے کے بعد شاہین اب پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں کیویز کا مقابلہ کریں گے۔

سیریز کا پہلا ون ڈے آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے اسکواڈ کے لیے پاکستان ٹیم میں چھ کھلاڑیوں عبداللہ شفیق،آغا سلمان ، حارث سہیل، امام الحق،اسامہ میر اور وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے مارک چیمپمن کو ون ڈے اسکواڈ میں بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

 گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا  لیکن بارش کے باعث پریکٹس سیشن وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا ، اس کے علاوہ  دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی بھی کی ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔