پشاور: 4 پولیس اہلکاروں پر شہری کے گھر سے 80 لاکھ روپے لوٹنے کا الزام ثابت

پشاور: 4 پولیس اہلکاروں پر شہری کے گھر سے 80 لاکھ روپے لوٹنے کا الزام ثابت
کیپشن: Peshawar: 4 policemen have been found guilty of stealing 8 million rupees from a citizen's house(file photo)

ایک نیوز: پشاور پولیس کے 4 اہلکاروں پر شہری کے گھر سے 80 لاکھ روپے لوٹنے کا الزام ثابت ہوگیا۔

لاکھوں روپے لوٹنے کا الزام ثابت ہونے پر ملوث سب انسپکٹر کو ملازمت سے برطرف  کردیا گیا جبکہ دیگر 3 دیگر اہلکاروں کی سر زنش ہوئی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکاروں نے گزشتہ سال 17 اکتوبر کو گھر پر چھاپا مارا تھا ، اس دوران اہلکار گھر سے 50 لاکھ روپے،گاڑی،موبائل فون،خاتون کا پرس اور دیگرد ستاویزات لے گئے تھے۔

رقم واپسی کے مطالبے پر متاثرہ شہری کے والد اور بھائی پر منشیات کا جعلی مقدمہ بنادیا گیا تھا۔