امریکا: ایوان نمائندگان نے وفاقی اخراجات میں کٹوتی کا بل منظور کرلیا

امریکا: ایوان نمائندگان نے وفاقی اخراجات میں کٹوتی کا بل منظور کرلیا
کیپشن: United States: The House of Representatives approved the federal spending cut bill(file photo)

ایک نیوز: امریکی ایوان نمائندگان نے قومی قرضے کی حد بڑھانے اور سرکاری اخراجات کم کرنے کا بل منظور کرلیا۔

بل کی منظوری کے بعد امریکی حکومت کے قانونی قرض کی حد 15 کھرب ڈالر تک بڑھ جائے گی۔

امریکی ایوان نمائندگان میں  قومی قرضے کی حد بڑھانے اور سرکاری اخراجات کم کرنے کے  بل کے حق میں 217 اور مخالفت 215 ووٹ آئے۔

ایوان نمائندگان میں 4 ری پبلکن اراکین نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ری پبلکن پیکج کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی رکھی ہے جس کے بعد بل کے ڈیمو کریٹ اکثریتی سینیٹ کی منظوری کا امکان انتہائی کم ہے۔