کراچی: لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی، قیمتی سامان جل کر خاکستر

کراچی: لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی، قیمتی سامان جل کر خاکستر
کیپشن: Karachi: A fire broke out in a wooden warehouse, valuables were burnt to ashes(file photo)

ایک نیوز: کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی۔ جس کی وجہ سے قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی گاڑیاں فوری حرکت میں آئیں اور اس پر 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ریسکیو عملے کو گودام میں دھواں زیادہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق گودام کے اوپر رہائشی عمارت کو مکینوں سے خالی کرالیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ گودام سے ملحقہ عمارتیں بھی خالی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔