جوہری حملے کا خطرہ: امریکا کی شمالی کوریا کو وارننگ

Apr 27, 2023 | 04:59 AM

ایک نیوز: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا یا اس کے اتحادیوں پر شمالی کوریا کے جوہری حملے کا نتیجہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی اپنی حکومت کا خاتمہ ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں جنوبی کورین صدر یون سُک یول کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا، اس کے اتحادیوں یا شراکت داروں پر شمالی کوریا کا جوہری حملہ ناقابل قبول ہوگا۔

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ شمالی کوریا سربراہ کم جونگ نے جوہری حملہ کیا تو ان کی اپنی حکومت ختم ہو جائے گی۔

دوسری جانب جنوبی کورین صدر یون سُک یول کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ امن طاقت کے ذریعے آئے گا، صدر بائیڈن کے ساتھ اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ خیرسگالی کی بنیاد پر گمراہ کُن امن کے بجائے طاقت کی برتری سے ہی امن حاصل ہوگا۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر  رواں ہفتےامریکا کے دورے پر ہیں۔

مزیدخبریں