ایک نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اپنے قتل کی سازش کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیرِ داخلہ کہتا ہےکہ میری جان کو بیرونی ایجنسیوں سے خطرہ ہے۔میں پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف ان 3 افراد سےخطرہ ہےجنہیں میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد نامزد کیا۔ان تینوں سمیت مزید 3 لوگوں، جن کی نشاندہی میں ایک ویڈیو پیغام میں کرچکا ہوں،
ایک دوسری ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ بعینہٖ اسی طرح اب یہ بیرونی ایجنسیوں کی آڑ میں ایک اور شیطانی چال چلنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔میں اپنی قوم پر بالکل واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میری جان لینے کی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار وہی لوگ ہوں گے جن کی نشاندہی میں کرچکا ہوں۔
اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ خوف اندر سے کھائے جا رہا ہے کہ میں منتخب ہو کرپھر سے اقتدار میں آ جاؤں گا اور انکا محاسبہ کروں گا چنانچہ میرےقتل کی کوششوں میں ہلکان ہوئےجاتے ہیں۔