طوطے بھی ویڈیو کال کرنا سیکھ گئے

طوطے بھی ویڈیو کال کرنا سیکھ گئے
کیپشن: Even parrots have learned to make video calls

ایک نیوز :ٹیکنالوجی کا استعمال اور اس کے فوائد اب صرف انسانوں تک محدود نہیں رہے بلکہ اب اسے پرندوں نے بھی استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں کے ایک گروپ نے انوکھا آئیڈیا پیش کرتے ہوئے کچھ پالتو طوطوں کو ویڈیو کال کرنا سکھایا تاکہ وہ نئے دوست بنا سکیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صرف امریکا میں 20 لاکھ سے زیادہ طوطوں کو پالتو جانوروں کے طور پر رکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس تجربے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور اسے طوطوں سے محبت کا اقدام قرار دے رہے ہیں۔