حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی رابطوں میں تیزی آ گئی

Apr 27, 2023 | 00:12 AM

ایک نیوز:سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے قر یب ہے اور حکمران اتحاد اور پی ٹی آئی کےدرمیان رابطوں میں بڑابریک تھرو سامنے آیا ہے،وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ اورسعد رفیق کاچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سےرابطہ ہوا۔
 باخبر ذرائع کے مطابق وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ اورسعد رفیق کاچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سےرابطہ ہوا ہے، جس میں صادق سنجرانی نے تجویز دی ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن اورحکومت کےارکان پرمشتمل کمیٹی تشکیل دیں، جبکہ حکومتی نمائندگان نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کو بات چیت کیلئے پارلیمان میں جگہ کی سہولت دی جائے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی نمائندگان سے رابطے کے بعد صادق سنجرانی نےحکومتی تجویز پرڈاکٹر شہزاد وسیم اوراسد عمر سے رابطہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ اپوزیشن کوخط لکھ حکومتی تجویزسے آگاہ کریں گے۔

صادق سنجرانی حکومتی وفد سے ملاقات کے بعد متحرک ہوگئے ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شاہ محمود قریشی،اسد عمر اور شہزاد وسیم سے رابطہ کیا، اور چیئرمین سینیٹ اور پی ٹی آئی قیادت میں جلد ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ کی تینوں رہنماؤں سے ملکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ، جس میں صادق سنجرانی نے مل بیٹھ کر معاملات کو سلجھانے پر زور دیا۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے وفاقی وزیرسردار ایاز صادق بھی دیگر جماعتوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں