ایک نیوز :بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اُدے پور میں ایک شخص نے اپنی نئی گاڑی میں تکنیکی خرابی کے بعد اسے گدھوں سے باندھ کر شو روم کا رُخ کیا۔
احتجاج کا انوکھا طریقہ اپنانے پر بھارتی شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری کی گاڑی کو دو گدھے گھسیٹ رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی ڈھول بجانے والے بھی موجود ہیں۔
شہری نے ساڑھے 17 لاکھ کی گاڑی خریدی تھی لیکن اس میں مسلسل تکنیکی خرابیاں ہو رہی تھیں جس کی وجہ سے شہری نے انوکھا احتجاج کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گاڑی کا مالک سروس سینٹر اور ڈیلرشپ پر جاتا رہا لیکن گاڑی کے مسائل ختم نہ ہوئے اور اسے صرف وقتی ریلیف دیا گیا۔
سروس سینٹر لانے کے بعد بھی نئی گاڑی میں آنے والی فنی خرابیوں کا سراغ نہیں لگ رہا تھا۔
سروس سینٹر والوں نے کار مالک راج کمار سے کہا کہ بیٹری کا مسئلہ ہے، گاڑی چلائیں بیٹری ری چارج ہوجائے گی۔
جب راج کمار نے گدھوں کے ذریعے گاڑی کو گھسیٹ کر شوروم واپس پہنچایا تو ڈیلرشپ کے نمائندے نے کہا کہ شہری نے اس میں تبدیلیاں کی تھیں جس کی وجہ سے الیکٹریکل خامیاں ہو رہی ہیں۔