امریکا میں لائبریری کو تقریباً 44 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی

Apr 27, 2023 | 00:01 AM

ایک نیوز: امریکا میں ایک لائبریری کو تقریباً 44 سال بعد کتاب واپس لوٹا دی گئی۔

امریکی ریاست نیو جرسی کی ایک لائبریری سے جولائی 1979 میں نکلوائی جانے والی کتاب کسی نا معلوم فرد نے واپس کی۔

مرسر کاؤنٹی لائبریری سسٹم کے مطابق ’بیک ٹو بیسکس‘ نامی کتاب کو لائبریری کی ہوپ ویل برانچ میں 25 جولائی 1979 کو لوٹایا جانا تھا، لیکن اس کو رواں مہینے کی ابتداء میں کوئی نامعلوم شخص چندے کے ڈبے میں ڈال کر چلا گیا۔

   ہوپ ویل برانچ کی منیجر اینڈریا میرِک کا کہنا تھا کہ لائبریری کا عملہ کافی حیران تھا کیوں کہ کتاب کافی پُرانی تھی۔

 لائبریرین نے کہا کہ کتاب کے اوپر موجودہ جرمانے یعنی فی دن 10 سینٹ کے حساب سے 1600 ڈالرز کی رقم واجب الادا تھی لیکن لائبریری نے یہ رقم 6 ڈالر تک کم کر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس نے کتاب نکلوائی تھی اگر وہ خود سامنے آجائیں تو لائبریری کسی قسم کا جرمانہ وصول نہیں کرے گی۔
  

مزیدخبریں