پنجاب حکومت کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق مزدورکی ماہانہ اجرت 17ہزارپانچ سوروپے سے بڑھاکر19ہزارپانچ سوروپے کردی گئی،جبکہ کم از کم روزانہ اجرت سات سو پچاس روپے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سےہوگا۔
صوبائی وزیرعنصر مجید خان کا اس حوالے سے کا کہنا ہےکم از کم اجرت میں اضافہ تحریک انصاف کی مزدور دوست پالیسیوں کا عکاس ہے، محکمہ لیبر پنجاب مزدوروں اوران اہل خانہ کو صحت ،تعلیم اور رہائشی سہولیات فراہم کر رہا ہے،مزدروں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرگودھا، تونسہ اور فیصل آباد میں سوشل سکیورٹی ہسپتال قائم کئے جا رہے ہیں۔