عید پر ہوٹل، شاپنگ مالز، پارکس بند، سیاحت پر مکمل پابندی

Apr 27, 2021 | 17:37 PM

admin
عید کی چھٹیوں میں سیر و تفریح، ہوٹلز، اور، شاپنگ مالز پر پابندی۔ تک عوامی مقامات بند رہیں گے۔ایک شہر سے دوسرے شہر، اور، ایک صوبہ سے دوسرے صوبہ جانے والی ٹرانسپورٹ بھی بند ہو گی۔

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں رمضان اور عید کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔عید کی چھٹیوں میں سیر و تفریح، ہوٹلز، اور، شاپنگ مالز پر پابندی۔ آٹھ سے سولہ مئی تک عوامی مقامات بند رہیں گے۔ایک شہر سے دوسرے شہر، اور، ایک صوبہ سے دوسرے صوبہ جانے والی ٹرانسپورٹ بھی بند ہو گی۔

وزارت داخلہ نے رمضان اور عید پرکورونا سے بچاؤ کے لئے اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اعتکاف،شبقدر،جمعة الوداع اورنمازعید کے لئے ایس او پیز بروقت جاری کئے جائیں۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ عید کی چھٹیوں اور آٹھ سے سولہ مئی کے دوران سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی، سیاحتی مقامات، ریزارٹس، ہوٹل،پبلک پارکس،ریستوران اور شاپنگ مالز بند رہیں گے۔

مری،گلیات، سوات،کالام،سمندر اور شمالی علاقوں پر خاص توجہ دی جائے گی، عید کی چھٹیوں میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی۔ وزارت داخلہ کے مطابق مقامی افراد بالخصوص گلگت بلتستان کے لوگوں کو سفر کی اجازت ہوگی، عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں