کورونا کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی وائرس نے مزید107افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔جس کے بعد پنجاب میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد8097ہوگئی ہے۔ صوبے میں پچھلے 24گھنٹوں میںکورونا کے 2680نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔جس کے بعد صوبہ بھر میں اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی کل تعداد 2لاکھ 93ہزار468 تک جا پہنچی ہے۔
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیس کی فہرست پر نظر ڈالیں تو اس میں لاہور1306کورونا کیسز کے ساتھ سر فہرست ہےجبکہراولپنڈی میں180 افرادکوکورونانے آلیا ۔فیصل آباد میں141، سرگودھا میں120 ، ملتان میں 111 ، خانیوال میں 61، جھنگ میں59 ، بہاولپور میں 54افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 487 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 804,939 ہوگئی ہے۔