وزیراعلیٰ پنجاب  کا ایک لاکھ ایکڑ رقبے پر جھینگوں کی فارمنگ کا ہدف مقرر 

Sep 26, 2024 | 22:39 PM

ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے ایک لاکھ ایکڑ رقبے پر جھینگوں کی فارمنگ کا ہدف مقرر کر دیا  ۔   

تفصیلات  کے  مطابق   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہاہے کہ  جنوبی پنجاب میں بنجرز مین کو جھینگا فارمنگ کیلئے قابل استعمال بنائیں گے، دنیا بھر میں جھینگے کی بہت مانگ ہے، ایک لاکھ ایکڑ پر جھینگا فارمنگ سے سالانہ ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے،جنوبی پنجاب میں بنجر زمین کو شریمپ فارمنگ کیلئے قابل استعمال بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے ، جھینگا فارمنگ سے منافع کی شرح40فیصد ہے ،سرمایہ کاروں کو مراعات دینے کے علاوہ بیج، فیڈومتعلقہ آلات بھی فراہم کئے  جائیں گے ۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منصوبے کے آغاز پر سینئر وزیرمریم اورنگزیب اور  ان کی  ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایک لاکھ ایکڑ رقبے پر جھینگوں کی فارمنگ کا ہدف مقرر کر دیا  ۔   

مزیدخبریں