ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹال ٹیکس میں  بڑا  اضافہ،شیڈول جاری  

Sep 26, 2024 | 21:53 PM

ایک نیوز:ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹال ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے ٹال پلازوں پر ٹال ٹیکس کا نیا شیڈول جاری کر دیا  گیا ، ٹال پلازوں پر نئے ٹیکسوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہو گا ۔  

نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے مطابق  اسلام آباد تا پشاور موٹر وے، کار کا ٹال ٹیکس 350 سے بڑھا کر 460 روپے مقرر  کردیا گیا، اسلام آباد تا پشاور موٹر وے، ویگن کا ٹال ٹیکس 550 سے بڑھا کر 720 روپے  ہوگا ۔  

اسلام آباد تا پشاور موٹر وے، بس کا ٹال ٹیکس 1000 سے بڑھا کر 1300 روپے  ہوگا ،اسلام آباد تا پشاور موٹر وے، ٹرک کا ٹال ٹیکس 1500 سے بڑھا کر 1950 روپے مقرر کردیاگیا۔  

 لاہور ،عبدالحکیم ایم 3، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد، ملتان ایم 4 پر بھی ٹال ٹیکس میں اضافہ  کردیا گیا ۔  

ملتان سکھر ایم 5، ڈی آئی خان ہکلہ ایم 14، مانسہرہ ایکسپریس وے پر بھی ٹال ٹیکس میں اضافہ ، نیشنل ہائی ویز پر کار کا ٹال ٹیکس 40 سے بڑھا کر 50 روپے کر دیا گیا، نیشنل ہائی ویز ویگن کا ٹال ٹیکس 90، بس کا 170 روپے  مقرر کردیا گیا ، نیشنل ہائی ویز پر 2 اور 3 ایکسل ٹرک کا ٹال ٹیکس 210 روپے  ہوگا ، نیشنل ہائی ویز پر آرٹیکولیٹڈ ٹرک کا ٹال ٹیکس 460 روپے مقرر کر دیا گیا ۔  

این ایچ اے کے مطابق  کوہاٹ ٹنل این 55، اسلام آباد مری کوہالہ ہائی وے این 75 پر بھی ٹال ٹیکس میں اضافہ  کردیا گیا ،  میانوالی مظفر گڑھ این 135 پر میانوالی اور خانسر ٹال پلازوں پر ٹیکس بڑھا  دیئے گئے ۔   

مزیدخبریں