ایک نیوز: آئی ایم ایف کی جان بسے نئےقرض پروگرام کی کڑی شرائط سامنے آگئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے نئےقرض پروگرام کی شرائط میں کہاگیا ہے کہ مستقبل میں پنجاب حکومت کی طرز پر بجلی قیمتوں پر ریلیف نہیں دیا جائے گا، غذائی اجناس کی امدادی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جائے گا ،وفاقی حکومت کے ڈھانچے کو کم کیا جائے گا ، پاکستان این ایف سی ایوارڈ کےفارمولے پر نظر ثانی کرے گا ۔
شرائط کے مطابق آئی ایم ایف صوبائی حکومتوں کے اخراجات کو مانیٹر کرے گا،وفاق اور صوبوں کے درمیان نیشنل فنانس پیکٹ پر بات چیت جاری ہے، پاکستان توانائی کے شعبہ کو جی ڈی پی کے ایک فیصد سے زائد سبسڈی نہیں دے گا، پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے دوران ضمنی گرانٹس جاری نہیں کرے گا ۔
آئی ایم ایف کی جانب سے شرط عائد کی گئی ہے کہ پاکستان زرعی شعبہ کو ٹیکس نیٹ میں لائے گا ، پاکستان پراپرٹی سیکٹر اور ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لائے گا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اصلاحات کی جائیں گی، حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے جامع پیکج لائے گی، توانائی شعبہ کے پاور پرچیز معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔