اداکارہ امرخان نے پاکستانی قوم کو  جاہل قرار دے دیا 

Sep 26, 2024 | 20:52 PM

ایک نیوز: اداکارہ امرخان نے پاکستانی قوم کو  جاہل قرار دے دیا  ، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق ادکارہ   امر خان کے انٹر ویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے، جس میں میزبان  نے اداکارہ سے سوال کیا  کہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ اوور ایٹڈ اداکارہ کون ہے ، یعنی وہ اداکار یا اداکارہ جس کو لوگوں نے بلاوجہ سر پر چڑھایا ہوا ہے؟جواب میں اداکارہ نے کچھ سوچ کر الٹا میزبان سے ہی سوال پوچھ لیا کہ آپ یہ سوال کیوں پوچھ رہی ہیں،پھر کہنے لگیں یہ نہ پوچھیں کیوں کہ آج کل  بہت سے پروگرامز چل رہے ہیں جن میں   دوسرے لوگ اوورایٹڈ انڈر ایٹڈ اور کچرا اداکار وغیرہ سے متعلق تبصرے کرتے ہیں،اداکارہ نے  مؤقف اپنایا کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ادکار دوسرے اداکار پر تبصرہ نہیں کرتےیہ صرف ہماری انڈسٹری میں ہوتاہے ۔  

میزبان نے سوال کیا آپ کو کیوں لگتا ہے ہمارے لوگ یہ سب کچھ پسند کرتے ہیں؟تواداکارہ نے جواب دیا وہ اس لیے کیوں کہ ہم ایک جاہل قوم ہیں ،اس سے زیادہ مختصر اور سیدھا جواب میں نہیں دے سکتی ، امر خان کا جواب سن کر میزبان بھی  سرپرائز ہوگئیں  اور کہا کہ یہ اس سوال کا بہترین جواب تھا  ۔    

مزیدخبریں