ایک نیوز: پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،نائب وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم نے سعودی عرب کے 94ویں قومی دن کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کے لیے سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت کو بھی سراہا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔