مولانا نے حکومت کی آئین کی شب خون مارنے کی کوشش کو ناکام بنایا ،سلمان اکرم  

Sep 26, 2024 | 20:23 PM

ایک نیوز:رہنما پی ٹی آئی  سلمان اکرم راجہ  کا کہناہے  مولانا نے حکومت کی آئین کی شب خون مارنے کی کوشش کو ناکام بنایا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق  سلمان اکرم راجہ  نے  مولانا فضل الرحمان  کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا   ہماری مولانا فضل الرحمان سے بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے ،مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کرنے آئے تھے ،کچھ ایسی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی بات مان لی ہے ایسا کچھ نہیں ہے ،سربراہ جے یو آئی نے   حکومت کی آئین کی شب خون مارنے کی کوشش کو ناکام بنایا ، مولانا فضل الرحمان اپنی سوچ میں واضح ہیں ،وہ  ایسا کوئی اقدام اٹھائیں گے جس کو تاریخ میں کالے حروف میں لکھا جائے ۔  

انہوں نے کہا ایسا نہیں ہوسکتا ایک سابق وزیراعظم کا ملٹری ٹرائل ہو ایسا نہیں ہوسکتا ،ایک کنٹرول آئینی عدالت بنائی جائے سب کچھ بد نیتی پر مبنی ہے ،ہائیکورٹ کے 6ججز نے خط لکھا ،مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہیں اللہ کا کرم ہمارے ساتھ ہے ،ہم نے آج کمیٹیاں تشکیل دینے پر اتفاق کیا وہ کمیٹی بات جاری رکھے گی ،ہم نے پاکستان کو فلاحی اور قانونی ریاست بنایا ہے ،ہم ایک عوامی تحریک چلائیں گے ،مولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتیں انشاء اللہ ہمارا ساتھ دیں گی ۔   

مزیدخبریں