اسٹیٹ بینک کی  زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری 

Sep 26, 2024 | 19:49 PM

 ایک نیوز:اسٹیٹ بینک  آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری  کردی گئی۔  

رپورٹ کے مطابق   زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،20 ستمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 53 کروڑ 36 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 33 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں  ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 87 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔ 

مزیدخبریں