وفاقی وزیر  چودھری  سالک حسین کی سلطنت عمان کے سفیر سے ملاقات 

Sep 26, 2024 | 19:12 PM

ایک   نیوز: وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے پاکستان میں سلطنت عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروسی سے  ملاقات کی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق  ملاقات میں دونوں رہنماؤں  کی جانب سے دوطرفہ تعاون کےفروغ  پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  

اس موقع پر  وفاقی وزیر  چودھری سالک نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، جس سے باہمی ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ 

دوسری جانب سفیر فہد بن سلیمان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری علاقائی استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے،  آج کی ملاقات سے پاکستان اور عمان کی بڑھتی ہوئی شراکت داری کو تقویت اور مستقبل میں تعاون کی راہ مزید ہموار ہوگی۔   

مزیدخبریں