انڈس موٹرز نے سپلائی چین کے مسائل کیوجہ سے پروڈکشن کا عمل روک دیا

Sep 26, 2024 | 16:26 PM

ایک نیوز: ٹویوٹا انڈس موٹرز نے سپلائی چین کے مسائل کے باعث پروڈکشن کا عمل روک دیا۔
انڈس موٹر کمپنی نے خام مال کی کمی اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کی وجہسے یہ فیصلہ کیا ہے، پروڈکشن کا عمل 26 سے 30 ستمبر 2024 تک عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
 پرزوں کی کمی نے کمپنی کے لیے گاڑیوں کی پیداوار کو جاری رکھنا ناممکن بنا دیا ہے، کمپنی نے خط لکھ کر سٹا ک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا۔    

مزیدخبریں