پی ٹی ایم کا پاکستان کیخلاف احتجاج کیلئےافغان تارکین وطن کا استعمال 

پی ٹی ایم کا پاکستان کیخلاف احتجاج کیلئےافغان تارکین وطن کا استعمال 
کیپشن: PTM's use of Afghan immigrants to protest against Pakistan

ایک نیوز: پی ٹی ایم پاکستان کے خلاف احتجاجات کے لیے افغان تارکین وطن کا استعمال کرتی ہے، پی ٹی ایم کی بیرون ملک قیادت بشمول افغان تارکین وطن ، پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو منظم کرتی ہے۔
کچھ افغان شہری جو واضح طور پر بھارت نواز رجحانات رکھتے ہیں، مغرب میں پی ٹی ایم کے پروپیگنڈ ےکو آگے بڑھاتے ہیں،عبدالرحمن حنیف جس کی تقرری حال ہی میں پشتون تحفظ موومنٹ کےا مریکہ کےسٹیٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر کی گئی ہے، وہ افغان فوج میں بھی خدمات انجام دے چکا  ہے،ہندو ازم سے اپنی محبت کا کھل کر اظہار بھی کرتا ہے۔
 یہ پشتون تحفظ موومنٹ کے افغانستان اور بھارت کے ساتھ روابط کو ظاہر کرتا ہے، پاکستان مخالف ایجنڈے کو بے نقاب کرتا ہے،اسی طرح شریف اللہ شرافت، جو ورجینیاامریکہ میں مقیم ایک افغان شہری ہیں، کو میری لینڈ ورجینیا کے لیے پشتون تحفظ موومنٹ کا سٹیٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
یہ دونوں افغان شہری پشتون تحفظ موومنٹ کے پاکستان مخالف بیانیے، بشمول پاکستان پر پابندیاں لگانے کی اپیلوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،حال ہی میں دشمن عناصر کی طرف سے اکسائے گئے افغانوں نے جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے میں حصہ لیا، انہوں نے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی۔
افغان شہری بھی پشتون تحفظ موومنٹ کے ایجنڈے کی حمایت کرتے ہیں،پشتون تحفظ موومنٹ ایک غیر ملکی حمایت یافتہ پراکسی ہے جس کا مقصد حقیقی مسائل کو حل کرنے کے بجائے تقسیم پیدا کرنا ہے، پاکستان مخالف قوتوں کے ساتھ ہم آہنگی اختیار کی جاتی ہے، پی ٹی ایم پاکستان کے خلاف احتجاجات کے لیے افغان تارکین وطن کا استعمال کرتی ہے۔