سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

 سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ
کیپشن: Further increase in price of gold per tola

 ایک نیوز: سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
 سونا 2 لاکھ 77 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا ، 10گرام سونے کی قیمت میں 1285 روپے کا اضافہ ہوا ہے،10گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے پر پہنچ گیا ، عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 2665 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
  چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ہے۔