ایک نیوز:تحریک انصاف نے پریکٹس پروسیجر صدارتی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے صدارتی آرڈیننس کیخلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی، پریکٹس پروسیجر صدارتی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دیا جائے ، صدارتی آرڈیننس کے بعد پریکٹس پروسیجر کمیٹی کے تمام فیصلوں کو غیر قانونی قرار دیکر کالعدم کیا جائے۔
آئینی درخواست کے زیر التوا ہونے تک نئی تشکیل پریکٹس پروسیجر کمیٹی کو کام سے روک دیا جائے، صد ا ر تی آرڈیننس کیخلاف درخواست کے دوران پرانی پریکٹس پروسیجر کمیٹی کو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔
گوہر علی خان کی درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور سیکرٹری صدر مملکت کو فریق بنایا گیاہے۔