ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے مزیدکمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں3روپے تک کمی کا امکان ہے، پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں3روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا، وزیرخزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے اعلان کریں گے۔
خیال رہے کہ 15 ستمبر کو بھی وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تھی جس کے بعد پٹرول 249.10 روپے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 249.69 روپے فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل 141.93 روپے جبکہ مٹی کا تیل 158.47 روپے فی لٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔
یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو گی؟اوگرا نے بتا دیا
Sep 26, 2024 | 11:38 AM