شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کاآپریشن ،8خوارجی ہلاک

Sep 26, 2024 | 11:31 AM

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نےشمالی وزیر ستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رزمک میں کارروائی کی ، آپریشن کےدوران فائرنگ کاشدیدتبادلہ ہواجس میں8خوارجی ہلاک ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کےدوران اسلحہ،دھماکہ خیزمواداورگولیاں برآمدہوئیں، ہلاک خوارجی سیکیورٹی فورسزپرحملوں،بےگناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، علاقےمیں ممکنہ خوارجی کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں۔    

مزیدخبریں