وزیراعظم سے فلسطینی صدر کی ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال 

Sep 26, 2024 | 11:07 AM

ایک نیوز: وزیراعظم شہبازشریف سے فلسطینی صدر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے،فلسطین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتےہیں،فلسطینیوں پر مظالم اور بربریت کی بھرپور مذمت کرتےہیں،41ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،پاکستانی عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ نے ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی جو فلسطین کے ساتھ کیا گیا، وقت آگیا ہے کہ سب اکٹھے ہوکر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں ،اقوام عالم فلسطین کی آزادریاست کی تشکیل یقینی بنائیں،آزاد فلسطین کے بغیر خطے میں پائیدارامن قائم نہیں ہوسکتا، فلسطین کے معاملے کو طوالت دی گئی تودنیا کا امن تباہ ہوسکتا ہے،فلسطینی بھائیوں کی قربانیاں،صبر استقامت رائیگاں نہیں جائےگا۔
 فلسطینی صدرکا کہنا تھا کہ پاکستان ابتدائی دور1948 سے پہلے سے فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، پا کستا ن کیلئے جتنا ممکن ہوا فلسطینی بھائیوں کی مدد کی، عالمی برادری کے سامنے بھی پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی مکمل حمایت کی ہے۔

مزیدخبریں