جے ایف 17سی لڑاکا طیارے آذربائیجان کی فضائیہ بیڑے میں شامل

Sep 26, 2024 | 09:38 AM

ایک نیوز: جے ایف 17سی لڑاکا طیارے آذربائیجان کی فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہو گئے۔
جے ایف 17سی لڑاکا طیارے پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنائے گئے ہیں ، آذربائیجان کے صدر نے پاکستانی فوجی حکام کے ہمراہ طیارے کی مہارت کا مشاہدہ کیا،صدر الہام علیوف نے طیارے میں بیٹھ کر جائزہ لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق آذربائیجان نے رواں سال کے آغاز میں طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا، جے ایف 17سی لڑاکا طیارے ہر موسم میں آپریشنز کیلئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں