نیویارک:وزیر اعظم شہبازشریف نےلیڈر شپ فارپیس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ بیروت میں بمباری کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ بنانا ہو گا۔
وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تنازعات کے حل نہ ہونے سے ہمارا مستقبل تاریک ہو سکتا ہے، یو کر ین جنگ کو پھیلاؤسے روکنا ہو گا، پاکستان سلوانیا کو مباحثے کا اہتمام کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے، جمو ں وکشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونے سے خطے میں امن کو خطرہ درپیش ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنا ہوگا، کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد ضروری ہے، طاقت کے غیر قانونی استعمال کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے ۔
بیروت میں بمباری کی مذمت کرتے ہیں:شہباز شریف
Sep 26, 2024 | 09:34 AM