یوکرین کاروسی کمانڈر کو قتل کرنیکا  دعویٰ جھوٹا نکلا، ویڈیوجار ی

Sep 26, 2023 | 22:57 PM

ایک نیوز :روس نے بحیرہ اسود کے کمانڈر کے زندہ ہونے کی ویڈیو جاری کر دی جسے یوکرین نے میزائل حملے میں قتل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

کریمیا میں روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے کمانڈر وکٹر سوکولوف کو یوکرین کی اسپیشل فورسز کے دعویٰ کے ایک دن بعد میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ اور منگل کو سرکاری ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والی ویڈیو اور تصاویر میں، سوکولوف کو وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور دیگر اعلیٰ ایڈمرلز اور آرمی چیف کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا ۔

یوکرین کی اسپیشل فورسز نے پیر کو کہا تھا کہ سوکولوف روس کے ساتھ ملحقہ جزیرہ نما میں 33 دیگر افسران کے ساتھ سیواستوپول کی بندرگاہ میں روس کے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملے میں مارا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ حملوں میں 105 دیگر زخمی بھی ہوئے تھے۔ اگرچہ رپورٹ میں سوکولوف کا نام نہیں لیا گیا تھا تاہم یوکرین کے وزیر داخلہ کے مشیر انتون گیراشینکو نے ایڈمرل کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔

مزیدخبریں