ایک نیوز :پنجاب حکومت نے آنکھوں کے علاج کے لئے ایوسٹان انجیکشن کا استعمال غیر معینہ مدت تک روک دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایوسٹان انجیکشن لگنے کی وجہ سے 77 مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی۔
دوسری جانب انجکشن سے بینائی جانے کے واقعات کے بعد پولیس نے ملزم بلا ل رشید کو عارف والا سے گرفتار کرلیا۔ ماڈل ٹاؤن میں واقع نجی اسپتال میں ملزم اویسٹین کی وائل سے انجکشن تیار کرتا تھا ۔ملزم غیر رجسٹرڈ، غیر لائسنس یافتہ انجکشن سپلائی کررہاتھا۔
لاہور پولیس نے عارف والا پولیس کی معاونت سے ملزم کی گرفتاری یقینی بنائی ۔پنجاب پولیس کے اسپیشل آپریشنز ونگ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں کیں ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ انجکشن لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کیے جاتے تھے ۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق ایک وائل سے 83 خوراکیں نکال کر لاکھوں روپے منافع کمایا جاتا تھا۔