ایک نیوز :قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ فریقین کے درمیان باہمی اتفاق سے طے ہوگیا۔
قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ چند ماہ سے التوا کا شکار تھا، قومی کرکٹرز کو کنٹریکٹ کی کئی شقوں پر اعتراضات تھے،کرکٹرز کے تمام تحفظات کو دور کر دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی معاملہ طے کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہوگئے تھے جس کے بعد کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کو بقایا جات نئےکنٹریکٹ کے مطابق ادا کیے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرےگا۔