6 ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ سے بڑھ گئے

Sep 26, 2023 | 22:19 PM

ایک نیوز : 2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران پی آئی اے کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئے۔

پی آئی اے کی سال 2023 کے پہلے 6 ماہ کی مالی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں قومی ایئرلائن  کے نقصانات 60 ارب 71 کروڑ روپے سےبڑھ گئے۔ گذشتہ  سال کے  پہلے 6 ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات 41.31 ارب روپے تھے۔

 رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں روپے کی قدر میں کمی سے 27.45 ارب روپے کے نقصانات ہوئے جبکہ  گذشتہ سال  کی اسی مدت میں ایکسچینج کے نقصانات 13.85 ارب روپے تھے۔2023 کے پہلے نصف میں فیول اور آئل کی مد میں 48.34 ارب روپے خرچ ہوئے  جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے میں فیول اور آئل کی مد میں 30.78 ارب روپے خرچ ہوئے  تھے۔

رواں سال کے پہلے نصف میں فنانس کی لاگت 36.82 ارب روپے رہی جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں  21.11 ارب روپے  تھی۔

2023 کے پہلے 6 ماہ میں پی  آئی اے کا مجموعی ریونیو 120ارب 27 کروڑ روپے رہا۔  رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے 6 ماہ کے مقابلے  میں رواں سال 11.25 ارب روپے کے اضافی ریونیو حاصل ہوئے۔  2022 کے پہلے 6 ماہ میں ریونیو کی مد میں 71.19 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آپریشنل کاسٹ میں فیول اور آئل کی قیمت بڑھنے سے 41 فیصد اخراجات میں اضافہ ہوا اور  شرح سود بڑھنے کی وجہ سے 20 فیصد اضافی ادائیگی کرنا پڑی۔

مزیدخبریں