جماعت اسلامی کا بجلی بلوں میں اضافے پر وائٹ پیپر جاری کرنیکااعلان

Sep 26, 2023 | 22:07 PM

ایک نیوز : جماعت اسلامی نے بجلی بلوں میں اضافے کے معاملے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان کاکہنا ہے کہ وائٹ پیپر میں گذشتہ حکومتوں کی ناکام اور ظالمانہ حکمت عملی کی تفصیلات شامل ہیں، وائٹ پیپر میں تینوں حکمران پارٹیوں کی غلط پالیسیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اور نگران حکومت کی بد ترین کارکردگی بھی عوام کے سامنے پیش کر دی ہے، ملک اس وقت  انتہائی عدم استحکام کا شکار ہے، یہ صورتحال اب زیادہ دیر نہیں چل سکتی حکومت کو قیمتیں کم کرنا ہوں گی۔

 امیر جماعت اسلامی سراج الحق کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور مسائل کے حل سمیت متبادل پالیسی بھی پیش کریں گے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کاکہنا ہے کہ حکمرانوں کے غلط فیصلوں سے پاکستان عالمی مالیاتی اداروں کا راجواڑہ بن گیا، ملک 25 کروڑ عوام کا، فیصلے آئی ایم ایف کرتا ہے، حالات یہ کہ آئندہ حکومت کے لیے بھی ٹیکسز، مہنگائی کا روڑمیپ تیار کرلیا گیا ہے۔نگران حکومت کے پاس اختیار نہیں کہ بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتیں بڑھائے، ڈالر کی قیمت میں کمی کا ریلیف عوام کو ملنا چاہیے، بجلی کا ٹیرف، پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم کی جائیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بجلی چوری، لائن لاسز اور مفت خوری کا بوجھ غریبوں پر کیوں ڈالا جاتا ہے۔

مزیدخبریں