ایک نیوز :الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئےابتدائی حلقہ بندیوں پر کام مکمل کرلیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابقڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کل جاری کی جائے گی۔شیڈول کے مطابق یہ ابتدائی فہرستیں 10 اکتوبر کو جاری ہونا تھیں، لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ کام 15 دن پہلے ہی مکمل کر لیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی تفصیل جاری ہونے کے بعد 26 اکتوبر تک اعتراضات وصول کئے جائیں گے، اور ان اعتراضات پر سماعت 25 نومبر تک ہو گی۔
حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 30 نومبر کی جائے گی، جس کے بعد 54 دن کا انتخابی شیڈول دیا جائے گا اور عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرا دیے جائیں گے۔